سعودی عرب نے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قرار دادوں کی خلاف وزی ہے، ہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔
سعودی عرب نے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کردی۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرنی چاہئے۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، فلسطینیوں کو بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے تحت حقوق حاصل ہیں، ہم آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔





















