لاہور میں احتجاج کرنے والے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔
گارڈن ٹاؤن تھانے میں پولیس نے 18 نامزد سمیت 150 نامعلوم طلباء کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے سب انسپکٹر محمد ندیم کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین طلباء نے ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔طلبا کے تشدد سے محمد شفیق اور طاہر علی نامی پولس اہلکار زخمی ہوئے ۔ جبکہ مظاہرین نے اینٹی رائٹ فورس کا سامان بھی چھین لیا۔
یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف برکت مارکیٹ کے قریب احتجاج کیا تھا ۔