دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے اعلان کا رواں ہفتے امکان ہے،پاکستان نے بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کا کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں شیڈولڈ ہے،پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں،اسپنرسفیان مقیم پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،بابراعظم محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کا بھی حصہ نہیں تھے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے میچز ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا،معاملات طے پانے کی صورت میں دورہ بنگلہ دیش کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے،ون ڈے میچز تبدیل نہ ہوئے ون ڈے ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔






















