لاہور کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مچھلی مارکیٹ اردو بازار میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔



















