سانحہ سوات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے دریائے سوات کے کنارے بیریئرز نصب کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہےکہ دریائےسوات کےکنارےاورسیاحتی مقامات پرروزانہ کی بنیادپرپٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کیےہیں،جبکہ دریا کنارے مٹی نکالنےکی سرگرمیاں کوفوری بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نےکہا دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پرتجاوزات کوبلاتفریق ختم کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں،محکمہ آبپاشی کوہائی الرٹ پررہنےاورپیشگی اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے،بغیراجازت تعمیر شدہ ہوٹلزکوفوری ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ دریا کےقریب قائم ہوٹلز کے لیے این اوسی لازمی قرار دی ہے،ضلعی انتظامیہ3دنوں میں تجاوزات کےخاتمےکویقینی بنائے گی۔






















