انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) (ICC WORLD CUP 2023)ورلڈ کپ 2023ء کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی، ڈچ ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 179 پر ڈھیر ہوگئی، بین اسٹوکس کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلش ٹیم کے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز (Natherlands)کی دو وکٹیں 13 کے اسکور پر گر گئیں، میکس او ڈوڈ 5 اور کولن ایکرمین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ویلسی باریسی نے 37 اور سیبرانڈ اینگلر بریخت 33 رنز بناسکے۔
ڈچ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 38، باس ڈی لیڈ 10، لوگن وان بیک 2، رولوف وان ڈر مروے صفر، آریان دت 1، پال وان میکیرن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیجا ندامانورو 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ (England)کی جانب سے عادل رشید اور معین علی نے 3، 3، ڈیوڈ ویلی نے 2 اور کرس ووکس نے ایک شکار کیا۔
بین اسٹوکس (Ben Stokes)کو جارحانہ سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیدرلینڈز اور انگلینڈ کی ٹیموں کا میگا ایونٹ کے میچ میں پونے (Pune)میں سامنا ہوا، جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز مین 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا ڈالے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 108رنز اسکور کئے۔
ڈیوڈ ملان نے 74 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، کرس ووکس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
جونی بیئر اسٹو 15، جو روٹ 28، ہیری بروک 11، جوز بٹلر 5، معین علی 4 اور ڈیوڈ ویلی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گس ایٹکنسن 2 اور عادل راشد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 3، لوگن وان بیک اور آریان دت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ نیدر لینڈز بھی اب تک صرف 4 پوائنٹس حاصل کر سکا ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ آٹھواں میچ ہے۔