لاہورکی انسداد دہشتگری کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ٹک ٹاکر منیب فاروق سمیت ایک سواکتیس ملزمان کی ضمانتوں پرسماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر کاروائی 11 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔