مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، 90 دن میں انتخابات کرادیں ہم تیار ہیں۔
جیو ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی ہوگی، کیا ہم الیکشن شیڈول کیلئے سپریم کورٹ یا صدر کو اجازت دیں؟۔
مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ناقابل اعتبار قرار دیا۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی (پارلیمنٹیرینز) سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئی مردم شماری پر الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے بھی ہیں۔