نیویارک میں پہلی بار مسلمان میئر بننے کی راہ ہموار ہوگئی، ڈیموکریٹک پارٹی کے زُہران ممدانی نے پرائمریز میں کامیابی حاصل کرلی، اب وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے باضابطہ امیدوار ہوں گے۔
نیویارک میں پہلے مسلمان میئر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی پرائمریز میں مسلمان امیدوار زُہران ممدانی کامیاب ہوگئے، ان کی 43.5 فیصد پارٹی ووٹرز نے حمایت کی۔
رپورٹ کے مطابق سابق گورنر اینڈریو کومو کو صرف پرائمریز میں صرف 36.4 فیصد ووٹ ملے۔
اپنے حامیوں سے خطاب میں زُہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے میئرز کیلئے اب وہ ڈیموکرٹیک امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیویارک ایک ڈیموکرٹیک ریاست سمجھی جاتی ہے اس لیے ممدانی کے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
رواں ماہ ایک ٹی وی پروگرام میں مودی کو مسلمانوں کا قاتل قرار دینے پر بھارتی لابی زہران ممدانی کیخلاف متحرک ہوگئی تھی۔






















