آل راؤنڈر گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی جبکہ وہ ورلڈکپ مقابلوں میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بیٹر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں میکسویل نے ڈبل سنچری سکور کرکے اپنی ٹیم کو تن تنہا فتح سے ہمکنار کرایا۔ انہوں نے 128 بالوں پر 201 رنز کی اننگز کھیلی۔
میکسویل کے بعد آسٹریلیا کی طرف سے شین واٹسن نے 185 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جبکہ میتھیو ہیڈن 181 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 179 اور 178 رنز کے اننگز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ میکسویل سے قبل سابق کیوی بیٹر مارٹن گپٹل اور ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل ورلڈکپ مقابلوں میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزازحاصل کر چکے ہیں۔