امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا ایران کے پاس اب ایٹمی ہتھیاربنانے کی صلاحیت نہیں رہی،ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیاربنانے کی کوشش کی تو امریکی فوج اس سے پھرنمٹ لے گی۔
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی انٹرویو میں کہا ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا۔ امریکی صدرنے کسی جانی نقصان کے بغیرایرانی نیوکلیئرپروگرام ختم کردیا۔
امریکا کے خلاف آپریشن بشارت الفتح میں ایران کی جانب سے قطرمیں امریکی ایئر بیس پرچودہ میزائل داغے گئے۔





















