قطر میں امریکہ کی العدید ایئربیس پر حملے کے بعد سعودی عرب نے بیان میں ’قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی مذمت کی ہے۔
پیر کو سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’سعودی عرب برادر ملک قطر میں ایرانی حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہےیہ ناقابلِ قبول ہے اور کسی بھی حالات میں اس کا جواز نہیں بنتا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کے تمام تر اقدامات کی حمایت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔



















