قطر نے دارالحکومت دوحہ میں امریکی بیس ’ العدید ‘ پر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ جوابی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔‘
قطری محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا اور تمام میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا ہے۔
قطری محکمہ خارجہ کے مطابق یہ حملہ خطے کی استحکام کےلیے خطرہ ہے اور تمام فریقوں سے تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
قطر نے خبردار کیا کہ ایرانی حملے کے بعد جوابی اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔





















