بھارتی فلم سردار جی تھری کا ٹریلرجاری کردیا گیاجس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی پر پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں۔
پاک بھارت جنگ کےباعث پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد ہونےکے بعد یہ خبریں زیرگردش تھیں کی بھارتی فلم سردار جی تھری سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکو نکال دیاگیا ہے تاہم فلم کے ٹریلرمیں اداکارہ کی موجودگی پر انکے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں معروف پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں،فلم کو مکمل طور پر برطانیہ میں شوٹ کیا گیا۔
فلم 27 جون 2025ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔






















