ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا، تباہ ہونیولاے ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر تہران اور مغربی ایران میں فضائی حملے شروع کردیئے، صہیونی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
The IDF has confirmed that an Israeli drone was shot down this morning over the Khorramabad region in western Iran. pic.twitter.com/4BK1ycZV5U
— The Report (@TheReportX) June 23, 2025
واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل کی حمایت میں گزشتہ روز بی 2 بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر بمباری کی تھی، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔





















