پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام، مارکیٹ میں 3.21 فیصد گرگئی۔
ایران امریکہ اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ20،انیس،18اور17ہزارپوائنٹس کی4حدیں گنوابیٹھی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3855پوائنٹس گرکر116167پوائنٹس پربند ہوئی،امریکہ کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے سرمایہ کار سخت پریشان ہیں،آبنائے ہرمز بند ہونے اور تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے۔
،گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















