ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، صہیونی حکومت ریڈار اور دفاعی صلاحیت کا قابل ذکر حصہ کھوچکی ہے۔
امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ک گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، صہیونی حکومت ریڈار اور دفاعی صلاحیت کا قابل ذکر حصہ کھوچکی ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اسرائیل کی فوجی مدد کرنے والے ایران کا ہدف ہوں گے۔
ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے 30 سے 40 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مختلف شہروں پر داغے ہیں۔





















