ایران نے خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کا اعلان کردیا۔ سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایسی کوشش مذاکرات کے دروازے بند کردے گی۔
اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش مذاکرات کے دروازے بند کردے گی۔
سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھرپور ردعمل کی صورت میں دیا جائیگا۔
امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔






















