لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کردیا ہے۔



















