اسرائیل نے ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان کو شہید کردیا۔ صہیونی حملوں میں شہید ایٹمی سائنسدانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان کو شہید کردیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ اسرائیلی حملے میں بیوی سمیت شہید ہوئے۔
اس سے قبل اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ڈرون ونگ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں امین پور جودکی کو ہلاک کردیا گیا تاہم ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔





















