اقوام متحدہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا حل سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، تنازع بڑھا تو کوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ امن کو موقع دیا جائے، کشیدگی کا حل سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، تنازع بڑھا تو کوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گا۔
پاکستان کی جانب سے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ صہیونی حملوں نے خطے کے امن کو سنگین خطرات میں ڈال دیا، عالمی برادری مجرمانہ کارروائیوں پر اسرائیل کو جوبداہ ٹھہرائے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران اسرائیل جنگ، خطے میں کشیدہ صورتحال اور موجودہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔





















