موٹروے پر ساڑھے 4 من بدبو دار مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مردہ گوشت لےجانےوالےدو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،لاہور کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی ہونا تھا۔
پولیس نے برآمد گوشت،ملزمان اور گاڑی کو مزید کارروائی کے لیے فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردیا۔






















