چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔
جمعرات کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اگلے سال الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کو بھی کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔
چیئرمین کیمٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہمیں گردشی قرض ادائیگی کے پلان اور دیگر ضروریات پر بریفنگ چاہیے، اگر اجازت دی گئی تو آپ اپنی من مرضی کریں گے اور اگر بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے تو اجازت کیوں مانگی جا رہی ہے۔





















