وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں فضائی آلودگی کے پیش نظر 9 نومبر کو یوم اقبال کے ساتھ 10 نومبر کو جمعہ کے روز بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے جس دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 10 نومبر کو تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے ، جمعرات 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی ہے ،بھارت میں فصلیں جلانے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، فصلیں جلا کر بھارت پاکستان کیلئے بھی مسائل پیدا کر رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق لاہور ،ڈویژن ، وزیرآباد میں ہوگا، کوشش کر رہے ہیں کہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، ہوٹل اور سینما جمعہ ، ہفتہ ، اتوار بند ہوں گے ، تمام پارک بھی تین دن بند رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہے گی ، عوام کچھ دن لاہور سے باہر گھومنے چلے جائیں ، فضائی آلودگی سے آنکھوں کی بیماریاں ، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کیلئے ہوگا، اقدامات کا مقصد سموگ کی صورتحال پر قابو پانا ہے ۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہے گی ، فضائی آلودگی سے آنکھوں کی بیماریاں ، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، شادی ہال ، ٹیک اوے ہوٹل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ، ہفتے کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔