صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی ۔
صدرمملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا ، صدر آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی ۔
صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ، صدر نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سیکیورٹی چیلنجزکےتناظرمیں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں ۔






















