این ڈی ایم اے نے آج سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 22 جون تک جنوبی پنجاب،سندھ،مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔
ترجمان کے مطابق جیکب آباد، دادو،لاڑکانہ،سکھر،خیرپوراورنواب شاہ ، بہاولپور،رحیم یارخان،ڈیرہ غازیخان ، راجن پور، سبی،نصیر آباد،ڈیرہ مراد جمالی ، جعفر آباد ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےکاامکان ہے
بچوں اور پالتو جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑیں، شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔






















