پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امپورٹ اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے ڈالر کی طلب اور قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے بڑھ کر 285 روپے 58 پیسے کا ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ
دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ لڑ کھڑا گئی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 121000 پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی اور ہنڈریڈ انڈیکس 1505 پوائنٹس گر کر 120466 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 21 ارب روپے مالیت کے 70 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔





















