محکمہ موسمیات نے 21 جون تک ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق نجاب کےمیدانی علاقے بھی دن کے وقت شدید گرم رہیں گے،اسلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم شدید گرم رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا،اس کے علاوہ بلوچستان کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اگلے 3 سے 4 روز موسم گرم اورخشک رہے گا،ہفتے کے آخر میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔






















