میٹا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے جو صارفین کو دوسرے افراد کی پوسٹس کو اپنی فیڈ میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت جب کوئی صارف کسی پوسٹ کو ری شیئر کرے گا تو وہ مواد اس کی فیڈ میں نئی پوسٹ کے طور پر دکھائی دے گا۔
فی الحال انسٹاگرام صارفین صرف سٹوریز کو شیئر کر سکتے ہیں لیکن پوسٹس کو ری پوسٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔
میٹا کے ترجمان نے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام نے 2022 اور 2017 میں بھی اسی طرح کے ری پوسٹ فیچرز کی آزمائش کی تھی لیکن دونوں مواقع پر یہ فیچر باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔






















