اسرائیلی وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ خامنہ ای جنگی جرائم سے باز رہیں ورنہ انجام سنگین ہوگا۔
ایران پر جارحیت کرنیوالے اسرائیل کے وزیر دفاع نے آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کو صدام حسین جیسا انجام یاد رکھنا چاہیے، خامنہ ای جنگی جرائم سے باز رہیں، ورنہ انجام سنگین ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ تہران میں فوجی اور حکومتی اہداف پر حملے جاری رہیں گے، ایرانی عوام فوری طور پر تہران چھوڑ دیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت کرتے ہوئے 9 ایٹمی سائنسدانوں، آرمی چیف سمیت کئی اعلیٰ فوجی حکام کو شہید کردیا جبکہ تہران سمیت کئی شہروں پر حملے جاری ہیں، جن میں سیکڑوں شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
ایران نے اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب سمیت دیگر شہروں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں 25 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔





















