وزارت مذہبی امور نے 2026 حج کیلئے پیش بندی کے طور پر عازمین حج کی رجسٹریشن 4 سے 5 روز میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، جس کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اورنجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کولازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی، رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم جمع کرانا ہوگی، ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل کرلی جائے گی، رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزار حج 2026 ءکیلئے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی ، سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین حج 2026 ءکیلئے رجسٹریشن کا عندیہ دیدیا ہے ،حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج رجسٹریشن درخواستوں کی وصولی کیلئے دو تین روزمیں اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔






















