ترکیہ نے ایران کو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ۔
ایوان صدر ترکیہ کے مطابق صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ایرانی صدر کو اسرائیل کے ساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیش کش کی گئی ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ایوان صدر کے مطابق رجب طیب ادروان نے روسی صدر پیوٹن کو بھی فون کیا اور کہا کہ نیتن یاہو حکومت کا رویہ بین الاقوامی نظام کے لیے خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اسرائیل نے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایران کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔





















