اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی قائدین کا جنازہ 17 جون کو ہوگا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کے جسد خاکی کے ساتھ میدان انقلاب سے آزادی اسکوائر تک مارچ ہوگا،شہدا کے آخری رسومات کی ادائیگی صبح 8 بجے شروع ہوگئی۔
ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیل کے اب تک حملوں میں مجموعی طور پر 224 شہری شہید اور 1 ہزار 481 زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں ایرانی آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت 18 کمانڈر شہید ہوئے۔





















