ایرانی دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں 5 کار بم دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق تخریب کاروں نے تہران کی ایک بڑی پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا اور شہر کی سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔
فضائی حملوں اور ان کار بم دھماکوں میں اب تک 14 ایرانی سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکام نے ان حملوں کو اسرائیل سے جوڑتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے جبکہ شہر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور صورتحال کشیدہ ہے۔





















