ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی حکام کی جانب سےمیزائل حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں اسرائیل پر 2 ہزار میزائل فائر کریں گے,تہران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو اپنے فیصلے سےآگاہ کردیا،دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے اضافی 600 ریزرو اہلکاروں کو طلب کر لیا۔
خیال رہےکہ ایران اوراسرائیل کے ایک دوسرے پرحملے جاری ہیں جبکہ اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، اسرائیل
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے علاقے شیفیلہ میں ایرانی میزائل حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
اس سے قبل کمانڈر پاسداران انقلاب جنرل وحیدی نے کہا تھا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جب تک ضروری ہوا، جاری رہے گا۔





















