اسرائیلی مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ فی الحال ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی شب ایران کے مختلف شہروں پر طیاروں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی قیادت سمیت درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
ایران نے اسرائیل کے جارحانہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آپریشن ’’وعدہ صادق سوم‘‘ کا آغاز کیا اور ہائپر سونک سمیت سیکڑوں میزائل تل ابیب پر داغ دیئے۔
موجودہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں سے تل ابیب میں بڑی تباہی ہوئی، فوجی تنصیبات اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، کم از کم 4 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ فی الحال ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو مارنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے کہا ہے کہ ایران میں میزائل اور ڈرون انفرااسٹرکچر پر حملے جاری ہیں، ایرانی ایٹمی تنصیبات کے ساتھ میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔
دوسری جانب ایران نے فردو سائٹ کے قریب اسرائیل ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔





















