بجٹ 2025-26 میں کسٹمزڈیوٹی کی شرح 3 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی جبکہ ایل ای ڈی لائٹ سرکٹ سمیت متعدددرآمدی اشیاء پرکسٹمزڈیوٹی مییں 2 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
دستاویز ات کے مطابق بجٹ 2025-26میں سیریلزسمیت گندم سے تیار اشیاء پر بھی کسٹمز ڈیوٹی بڑھا دی گئی جبکہ نیچرل گیس پرکسٹمز ڈیوٹی کی شرح صفرسےبڑھا کر 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے منرل آئل پرکسٹمز ڈیوٹی 3سے بڑھا کر5فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
کول اورواٹرگیس وغیرہ پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کردیاگیا، انرجی سیونگ لیمپ،انرجی سیونگ ٹیوب بھی شامل ہےبلب،ٹیوب لائٹ کیلئے بیس کیپ اور دیگر متعلقہ آلات شامل ہیں جبکہ پیسنجرلفٹس پر بھی کسٹمز ڈیوٹی 3 سے بڑھا کر 5 فیصد کردی گئی۔
قفل یا تالے پر بھی کسٹمز ڈیوٹی 3 سےبڑھ کر 5 فیصدکرنے کی تجویز دی گئی ہے،پی سی ایم کوٹڈ میٹل یادھات کی چادروں پربھی ڈیوٹی میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،اسٹیل یا میٹل شیٹ کے ری رول پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیاہےاستعمال شدہ درآمدی کپٹرے، جوتے اور بیگز پربھی کسٹمز ڈیوٹی بڑھادی گئی۔
سنگل اورملٹی پل فولڈڈ درآمدی دھاگے پربھی کسٹمز ڈیوٹی 2 فیصدبڑھادی گئی،ٹریڈ ایڈورٹائزنگ میٹریل، کمرشل کیٹالاگزپرڈیوٹی بڑھا کر 5 فیصد کردی گئی،غیربلیچ شدہ کیمکلز پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے،بسوں اور ٹرکوں میں استعمال ہونے والی خام اشیاء پر بھی ڈیوٹی بڑھ گئی ہے۔
خوراک،ادویات اورکاسمیٹکس میں استعمال ہونے ہر کیمکلزپرڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہےپالش میں استعمال ہونے والے کلرز پر ڈیوٹی میں اضافہ ہوا ہے، الیکٹریکل انرجی پر بھی ڈیوٹی میں 2 فیصد اضافہ کردیاگیا، لکڑی کوخراب ہونے سے بچانے والے آئل پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔






















