بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 3.6 تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز چمن سے 15 کلو مٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔





















