ایران پراسرائیلی حملےکاپاکستان اسٹاک ایکسچینج پرمنفی اثر ہوا ہےاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہی1400پوائنٹس کی مندی کےساتھ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ124000اور123000پوائنٹس کی2حدیں گنوابیٹھی، ہنڈریڈ انڈیکس 1947پوائنٹس گر کرایک لاکھ 22ہزار147پوائنٹس پرآگیا۔
بجٹ میں شیئرزکی خریداری کرنےوالوں کیلئےنئی شرط نےبھی اسٹاک مارکیٹ کومتاثرکردیا، شیئرز خریدنے والوں کو اب ایف بی آرمیں اہلیت بھی ثابت کرناہوگی۔
گزشتہ روز کاروبا کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















