اسرائیلی حکام نے ایرانی کی جوابی کارروائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران نے جوابی حملہ کیا تو سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے جواب دیں گے،اگلے چند گھنٹوں میں ایران کی جانب سے ردعمل کیلئے تیار ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ایران پراسرائیل کاحملہ کامیاب رہا،جس میں جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا،ایران کے خلاف کامیابیاں سمیٹ رہےہیں،ایران کے خلاف جنگ آسان نہیں ہوگی،عوام کو لمبے عرصے تک زیر زمین پناہ گاہوں میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران پر حملے پانچ مرحلوں میں سرانجام دیے گئے، 8 شہریوں میں درجنوں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،تہران اور مضافات میں فوجی مراکز پر حملے کیے گئے،نطنزمیں ایٹمی ریکٹر اسرائیلی حملوں کا ہدف بنا۔
عرب میڈیا کےمطابق تبریز میں ایٹمی رسرچ سنٹر اور دو فوجی مراکز پر حملہ ہوا،اصفہان، اراک، کرمان شاہ، ایلام اور اھوازشہر پر بھی حملے ہوئے۔






















