واسا لاہور نے کم از کم اجرت بتیس ہزار کرنے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔۔ واسا کے دوہزارسات سو سے زائد ڈیلی ویجرملازمین کی تنخواہ حکومتی احکامات کےمطابق نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب حکومت نے مزدور کی ماہانہ 32 ہزار اجرت کی منظوری دیدی
تفصیلات کے مطابق واسا لاہورکےستائیس سوسےزائد ڈیلی ویجزملازمین کو نوٹیفکیشن ہونےکےباوجود بتیس ہزارتنخواہ کی ادائیگی یقینی نہ بنائی جاسکی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے ملازمین کی 32 ہزار ماہانہ تنخواہ کی گرانٹ جاری کردی
واسا کے ٹیوب ویل آپریٹرزاورسینٹری ورکرزاب بھی بتیس ہزارروپے تنخواہ سےمحروم ہیں۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو صرف تیئس سے پچیس ہزار ماہوار تنخواہ کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب میں سکیورٹی گارڈز کی ماہانہ اجرت 32 ہزار کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بجٹ کی کمی کی وجہ سے تاحال تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو سکا، واسا پہلے ہی مالی خسارے میں چل رہا ہے،بجٹ خسارہ پورا ہونے پر تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوچا جائیگا۔