پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کےاضلاع کے سول ڈیفنس ملازمین کی بیتس ہزارماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے گرانٹ جاری کردی۔
سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہوں کامعاملہ، پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس ملازمین کے لئے اکتیس کروڑ چھیانوے لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی ہے۔
لاہور کے سول ڈیفنس ملازمین کیلئے 8 کروڑ 58 لاکھ روپے کی سیپلمنٹری گرانٹ جاری کی گئی۔راولپنڈی 13 کروڑ 69 لاکھ ، شیخوپورہ 1 کروڑ 28 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فنڈز اجرا کیلئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرزکو مراسلہ لکھ دیا۔ملتان 2 کروڑ 53لاکھ 55 ہزار، گوجرانوالہ کیلئے 4 کروڑ 22 لاکھ گجرات 35لاکھ 50 ہزارکی گرانٹ جاری کی گئی
اس کےعلاوہ فیصل آباد سول ڈیفنس ملازمین کیلئے 4کروڑ 15لاکھ کی گرانٹ ،جھنگ سول ڈیفنس ملازمین27لاکھ ،ٹوبہ 84لاکھ ،چنیوٹ کیلئے 67لاکھ سمیت دیگر اضلاع کی گرانٹ جاری کی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس ملازمین کویومیہ 689 کے بجائے 1230اجرت دی جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے گرانٹس اجرا کیا گیا۔