محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی گارڈز کی ماہانہ اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کردی گئی، تمام پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کو فوری اطلاق کا حکم دیدیا گیا۔
پنجاب بھر میں تمام پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کی کم سے کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کو روزانہ 8 گھنٹے کی 1230 روپے اجرت دی جائے، محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کو فوری اطلاق کا حکم دیدیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اطلاق تمام پرائیویٹ انڈسٹری، مینوفیکچرنگ کمپنیز، بیکرز، کنسٹرکشن انڈسٹری، سیمنٹ انڈسٹری، کیمکل انڈسٹری، تمام سنیما، فلم انڈسٹری سمیت تمام پرائیویٹ اداروں پر ہوگا