پنجاب حکومت نے مزدور کی ماہانہ بتیس ہزار روپے اجرت کی منظوری دے دی ۔
سیکرٹری لیبرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری مینمم ویج بورڈنے مارچ میں32ہزاراضافہ کی تجویزدی تھی۔ جس پرپنجاب حکومت نےمزدورکوہاؤس الاؤنس اور ٹرانسپورٹ الاؤنس دینےکی منظوری بھی دےدی۔
نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد مزدورکی روازنہ اجرت بارہ سو تیس روپے ستتر پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ محکمہ لیبرمیں رجسٹرڈادارےمزدورکوماہانہ397روپے ہاؤس الاونس دیں گے، اورمزدورکو87روپےٹرانسپورٹ الاؤنس دینےکےمجازبھی ہوں گے۔