ملک میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں مزید کمی آگئی۔ ایک ہفتے میں قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 12 لاکھ ایکٹر فٹ سے زائد کمی ہو گئی۔
پاکستان میں قابل استعمال پانی کا ذخیر ہ مسلسل گرنے لگا۔ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد کمی ہو گئی۔
ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 33 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ پر آگیا۔ تربیلا ڈیم میں 15 فٹ پانی نیچے گرگیا، چشمہ بیراج میں بھی میں دو فٹ کمی ہو گئی۔
واپڈا اعداوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں 33 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دریائےچناب میں پانی کی آمد 13 ہزار کیوسک ہوگئی۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں 3 ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ چشمہ میں بھی پانی کی آمد مں 5 ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ ہوا۔






















