استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر وفاقی وزیر ومرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےپیغام میں کہایوم تاسیس یوم تشکرہے،آئی پی پی مثبت سیاست کی علامت ہے۔
وفاقی وزیرومرکزی صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےقوم کیلئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرتہنیتی پیغام میں کہا افہام وتفہیم اورریاست کا تحفظ استحکام پاکستان پارٹی کا اولین مقصد ہے، الحمدللہ! یہ پارٹی وفاقی وصوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی کررہی ہے،ترقی وخوشحالی اوراستحکام کے نعرے پر بننے والی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر تمام پارٹی رہنماؤں، ورکرز، ووٹرز اور سپوٹرز کو مبارکباد، آئی پی پی موجودہ سیاسی حالات میں مثبت اور تعمیری سیاست کی علامت ہے۔ افہام وتفہیم اور ریاست کا تحفظ ہماری سیاست کا اولین مقصد ہے جس کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں۔ دو…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) June 8, 2025
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا دو برسوں میں آئی پی پی نےمرکز اور صوبےبھر میں کامیابیاں سمیٹیں ہیں، استحکام پاکستان پارٹی معرکہ حق کنونشن کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے،عوام نے جس اعتماد کا اظہارکیا اس کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے،عوام اوراداروں کےدرمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔






















