امریکی ٹینس اسٹار اور دوسری سیڈ کوکو گاف نے ایک سنسنی خیز فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبلینکا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا فرنچ اوپن سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
21 سالہ امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے 6-7 (5-7)، 6-2، 6-4 سے فتح حاصل کی اور اپنے کیرئیر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا، اس سے قبل انہوں نے 2023ء میں یو ایس اوپن جیتا تھا جہاں انہوں نے بھی سبلینکا کو ہرایا تھا۔
27 سالہ سبلینکا جو اپنا پہلا رولانڈ گیروس ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں تھیں نے کہا کہ یہ ہار بہت تکلیف دہ ہے، کوکو کو مبارکباد، وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی تھیں۔
تیز ہوا نے پہلے دو سیٹس میں سروسز کو متاثر کیا جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 12 بریک آف سروسز دیکھنے میں آئے۔
گاف نے فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں جلد برتری حاصل کی اور ایک بریک پوائنٹ بچانے کے بعد فتح کو یقینی بنایا۔





















