صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد جبکہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔
صدر آصف علی زرادری عیدا لاضحیٰ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں البتہ عید اپنے آبائی علاقے جاتی امرا لاہور منائیں گے۔ جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری کی عید دورہ امریکا سے واپسی پر راستے میں ہو گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی میں عید منائیں گے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اپنے آبائی علاقے ابوالخیل میں عیدالاضحیٰ گزاریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب عید پر ہری پور میں ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر آبائی علاقے بونیرمیں عید منائیں گے۔ سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی عیدالاضحیٰ پرکوئٹہ میں ہوں گے جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے شہر راولپنڈی میں عید منائیں گے۔






















