انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو3وکٹ سے ہرادیا۔جس کے بعد بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے 38 ویں میچ میں دہلی میں مدمقابل تھیں جہاں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلہ دیش کی اننگز
بنگلہ دیش نے سری لنکا کا280رنز کا ہدف7وکٹوں کے نقصان پر41.1اوورزمیں حاصل کرلیا،نجم الحسین90اورشکیب الحسن82رنزکیساتھ نمایاں رہے ،لٹن داس23،محموداللہ22،مشفیق الرحیم10اورتنزید حسن9رنزبناسکے۔سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے 3 جبکہ اینجلو میتھیوز اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکن اننگز
سری لنکن ٹیم پہلے کھیل کرآخری اوورمیں279رنزپرآؤٹ ہوئی جبکہ آسالنکا کی سنچری،108رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔لنکن ٹائیگرز کی پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز اور کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسی طرح سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ کا شکار ہوئے ، دنن جیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ مہیش تھیکسانا 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔