پاکستان کا اعلیٰ سطح کا سفارتی وفد نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کررہے ہیں،امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وفد کا استقبال کیا،وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے ہیں۔
وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نے حال ہی میں موجودہ پاک، بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔






















